روزانہ نئی اقساط — مفت اردو ناول آن لائن پڑھیں Saturday، 28 November 2026

دھوپ کے سائے

ناول کا خلاصہ

دھوپ کے سائے ایک معاشرتی اور رومانوی اردو ناول ہے جو سیالکوٹ کے ایک پرانے محلے میں رہنے والی مہرالنساء کی کہانی بیان کرتا ہے۔ والد کی وفات کے بعد گھر کی ساری ذمہ داری مہر کے کندھوں پر آ جاتی ہے۔ وہ محلے کے بچوں کو ٹیوشن پڑھا کر ماں اور چھوٹے بھائی کا سہارا بنتی ہے، مگر کرائے کا بوجھ اور پرانے قرض اس کا پیچھا نہیں چھوڑتے۔

دھوپ کے سائے ناول کی کہانی

ایک دن لاہور سے پھپھو کا فون آتا ہے کہ ان کا بیٹا فارس چھ سال بعد لندن سے واپس آ رہا ہے۔ یہ خبر مہر کی ماں کے پرانے زخم تازہ کر دیتی ہے، کیونکہ برسوں پہلے دونوں خاندانوں کے درمیان ایک رشتے کی بات ٹوٹ گئی تھی۔ اسی رات مہر کو اپنے مرحوم والد کی ڈائری میں ایک بند خط ملتا ہے، جس کی ایک سطر اس کی پوری زندگی کا رخ بدل دیتی ہے۔

کیا فارس کی واپسی پرانی تلخیوں کو مٹا دے گی یا نئے امتحان لے کر آئے گی؟ مہر کے والد کون سا قرض ادھورا چھوڑ گئے تھے؟ یہ ناول خودداری، رشتوں کی الجھنوں، صبر اور محبت کی ایک دل کو چھو لینے والی داستان ہے۔

ناول کی خصوصیات

  • صنف: معاشرتی رومانوی ناول
  • انداز: قسط وار — ہر ہفتے نئی قسط
  • مرکزی کردار: مہرالنساء، فارس، اماں، حمزہ
  • مقام: سیالکوٹ اور لاہور

اردو ناول بک پر دھوپ کے سائے کی تمام اقساط مفت آن لائن پڑھیں اور اپنی رائے نیچے تبصرے میں ضرور دیں۔

تمام اقساط

  1. دھوپ کے سائے — قسط 1
  2. دھوپ کے سائے — قسط 2
  3. دھوپ کے سائے — قسط 3
  4. دھوپ کے سائے — قسط 4
  5. دھوپ کے سائے — قسط 5
  6. دھوپ کے سائے — قسط 6
  7. دھوپ کے سائے — قسط 7
  8. دھوپ کے سائے — قسط 8
  9. دھوپ کے سائے — قسط 9
  10. دھوپ کے سائے — قسط 10
  11. دھوپ کے سائے — قسط 11
  12. دھوپ کے سائے — قسط 12 (آخری قسط)

مزید ناول

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔